انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام
عالمی منڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اور ٹیلی مواصلات (Telecom) خدمات کے لیے بڑھتی ہوئی طلب نے IT اور ٹیلی کام فرموں کے لیے موقع پیدا کیا ہے کہ وہ اپنی مارکیٹنگ حکمتِ عملیوں کو وسیع کریں اور انہیں چلانے کی لاگت کو بھی از سرِ نو ترتیب دیں۔ کامیابی کی کنجی ایک مستند IT اور ٹیلی کام ترجمہ کے ماہر کے ساتھ شراکت داری کے ہاتھ میں ہے جو تمام منڈیوں میں معاونت کے لیے کثیر لثانی مراسلت کو تیزی کے ساتھ اور مناسب نرخوں پر تخلیق کر سکے۔ گلف ٹرانسلیشنز کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ترجمہ کے ایسے ماہرین ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔
ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، الیکٹرانکس، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی بے شمار کمپنیوں کے لیے ہزاروں دستاویزات، ایپلیکیشنز اور مواد ترجمہ کیے ہیں۔ ہمارے ترجمہ ماہرین معمولاً ان مواد کا ترجمہ کرتے ہیں:
• ٹیلی مواصلاتی نظام
• بذریعہ انٹرنیٹ تعلیم کے مواد
• صارفین کے رہنمائی کتابچے
• تکنیکی تفصیلات
• مصنوعات کی تفصیلات
• مدد کے نظام
• نیٹ ورکنگ اور نظام کا انتظام چلانا
• نقائص تلاش اور ٹھیک کرنے کی رہنمائیاں
• ویب سائٹیں
• پیغام رسانی اور دفاعی سافٹ ویئر
• تنصیبی رہنمائی کتابچے
• ERP نظام
• ڈیسک ٹاپ اور سرور سافٹ ویئر ایپلیکیشنز
• گرافک اور CAD
• سندِ حقِ ایجاد کی دستاویزات
• ہارڈ ویئر آلات اور مخلوط نظام
• مصنوعات کے رہنمائی کتابچے
• معاہدے اور بہت کچھ
ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام تراجم کے درستگی، حتمی تاریخوں کی تعمیل اور خطرات کو کم کرنے کے تقاضوں کو سمجھتے ہیں۔ ہمارے پاس مضبوط وسائل اور عالمگیر معاونت کا حلقہ بھی موجود ہے جو یہ یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے تراجم تکنیکی طور پر درست ہوں، جبکہ ثقافتی طور پر حساس اور متعلقہ بھی ہوں۔
جب آپ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ماہرانہ ترجمہ خدمات کی ضرورت ہو - گلف ٹرانسلیشنز کا انتخاب کریں۔