حیاتیاتی سائنس، طب اور دوا سازی
گلف ٹرانسلیشنز مشرقِ وسطیٰ میں حیاتیاتی سائنس، طب اور دواسازی کے تراجم اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کی خدمات فراہم کرنے والا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ ہم اپنے گاہکوں کو مقامی اور عالمگیر منڈیوں میں دستیاب مناسب ترین نرخوں پر ممکنہ اعلیٰ ترین معیار کی خدمات مہیا کرنے سے عہد بستہ ہیں۔
ہم بنیادی طور پر حیاتیاتی سائنس اور طبی مواد کا ترجمہ کرنے اور اسے مقامی قالب میں ڈھالنے میں خصوصی مہارت، اور بے مثال تجربے کے حامل ہیں۔ ہم نے مادری زبان بولنے والے، سند یافتہ اور خوب تربیت یافتہ انتہائی پیشہ ور ماہرینِ لسانیات کی ٹیمیں تیار کر رکھی ہیں جو مکمل سائنسی پس منظر رکھتی ہیں اور حیاتیاتی سائنس اور طبی ترجمے میں خصوصی مہارت کی حامل ہیں۔ وہ سائنس، طب، اور دواسازی میں ڈگریوں اور بہت سالوں کے عملی تجربے کی حامل ہیں۔
گلف ٹرانسلیشنز نے ایک طویل عرصے سے پوری دنیا میں معروف گاہکوں اور تنظیموں کو طبی ترجمہ، مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے اور DTP خدمات مہیا کی ہیں۔ ہم کاروباری کارڈز سے لے کر کتب تک، بات چیت سے لے کر معاہدوں تک، سافٹ ویئر سے لے کے اجتماعی دستخطوں تک حیاتیاتی سائنس اور طب کے بہت متنوع مواد کی وسیع انواع کا ترجمہ کرتے ہیں۔
ہم ذیل میں دیئے گئے شعبوں اور متعلقہ صنعتوں سے کئی اقسام کے مواد کا ترجمہ کرتے ہیں اور انہیں مقامی قالب میں ڈھالتے ہیں:
- حیاتیاتی سائنس
- طب
- ہسپتال
- صحت سہولیات
- دوا سازی اور دوا ساز کمپنیاں
- کاسمیٹکس
- طبی سامان اور لوازمات
- سائنسی اور مطبی تحقیق
اگر آپ کو بالکل واجب نرخوں پر، حیاتیاتی سائنس اور طب میں درست اور پیشہ ورانہ ترجمہ اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کی خدمات درکار ہیں تو کسی جانب مت دیکھیں، گلف ٹرانسلیشنز پر آپ کو تمام خدمات ایک ہی جگہ میسر ہیں۔
اپنے کاروبار کو ہماری پیشہ ورانہ خدمات سے ترقی دیں۔