خوردہ فروشی اور ای کامرس

 

اب منتخب کردہ مقامات پر دکانیں رکھنا کافی نہیں ہے۔ سنہ 2016 تک انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 بلین ہو جائے گی۔ لسانی تنوع روزانہ نشوونما پاتا اور تبدیل ہوتا ہے۔ گاہک نئے نئے طریقوں سے مصنوعات کی تلاش کرتے اور انہیں حاصل کرتے ہیں۔

گلف ٹرانسلیشنز بہت سے خوردہ فروشی کے سٹوروں اور معروف آن لائن دکانوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اگر آپ کا سٹور خواہ آن لائن مصنوعات فروخت کرتا ہے یا سٹور میں، تو گلف ٹرانسلیشنز مزید گاہکوں تک رسائی میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ ہم آپ کی مصنوعہ یا خدمت کی باتصویر فہرستوں اور تشہیری پرچوں کو سیدھا ڈیزائن ایپلیکیشنز سے یا کسی بھی دیگر سافٹ ویئر پیکیج سے، یا آپ کے ویب پیجز کو XML میں اور دیگر کوڈنگ زبانوں میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔

ہم میڈیا اور مارکیٹنگ ترجمہ میں خصوصی مہارت کے حامل ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس ویب سائٹیں اور تشہیری پرچوں کو ترجمہ کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ ہمارے سند یافتہ اور تجربہ کار مارکیٹنگ مترجم آپ کی مصنوعہ کی تفصیلات، فروخت کی تشہیر اور آپ کے پورے روابط میں کاروباری شرائط کے یکساں ترجمے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹرانسلیشن میموری ٹولز استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی کثیر لسانی تشہیری مہم بہت سستی اور متواتر اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے، خواہ یہ زیادہ تر ویب پر مبنی ہو یا مطبوعہ اور ویب مواد کا امتزاج ہو۔

اگر آپ ای کامرس ویب سائٹ کے مالک ہیں اور بین الاقوامی طور پر فروخت کو وسعت دینے کے خواہشمند ہیں، پھر آپ کو گاہکوں کی زبان میں بات کرنا شروع کرنے کی ضرورت ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں گلف ٹرانسلیشنز سامنے آتی ہے۔