سفر، تعطیلات اور مہمان نوازی

 

گلف ٹرانسلیشنز اعلیٰ معیار کی انتہائی پیشہ ورانہ سفری اور مہمان نوازی ترجمہ کی خدمات فراہم کرتی ہے جس سے شاندار نتائج حاصل ہوتے ہیں۔  

انٹرنیٹ نے ایک متحرک اور مسابقتی بین الاقوامی سفر اور مہمان نوازی کی منڈی تخلیق کر دی ہے۔ تجربہ کار سفری کمپنیاں جانتی ہیں کہ کاروبار حاصل کرنے کا بہترین طریقہ مسافروں کے ساتھ ان کی مادری زبان میں بات چیت کرنا ہے۔ یہ بین الاقوامی برانڈ سے آگاہی دینے کے تیز ترین طریقوں میں سے ایک طریقہ بھی ہے۔ نتیجتاً، سفری اور مہمان نوازی کی ترجمہ خدمات ہمیشہ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہو رہی ہیں۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے بہت سی کمپنیاں اپنے سفری اور مہمان نوازی کے تراجم کے لیے گلف ٹرانسلیشنز پر انحصار کرتی ہیں۔ 

گلف ٹرانسلیشنز ایک طویل عرصے سے کمپنیوں کی وسیع انواع کو سفری اور مہمان نوازی تراجم کی مہیا کار رہی ہے جن میں ٹریول ایجنٹس، سیاحت مہتمم، ہوٹل، ہوائی کمپنیاں، سیاحتی بورڈز، کروز لائنز، کرائے پر کاریں دینے والی کمپنیاں اور بہت شامل ہیں۔

ہم باقاعدگی کے ساتھ مواد کی وسیع انواع میں سفر اور مہمان نوازی کے تراجم مہیا کرتے ہیں، بشمول:

• بروشرز 

• سفری مضامین

• ریستوران کے مینیو 

• ویب سائٹیں

• گاہک کے ساتھ مراسلتیں

• سفری اطلاعی خطوط

• سفری راستوں کی تفاصیل

• سفری معاہدے

• نقشے اور سمتیں

• مارکیٹنگ کے مواد

• کرایہ داری معاہدے

• رہنمائے منزل

• سفری پیکیجز

• رہائشی معاہدے

• سفری بیمہ پالیسیاں

• رہنمائے سیاحت

• رہنمائے عجائب گھر

• رائے اور صداقت نامے

تمام تراجم موضوع کے مواد پر سند یافتہ ماہرین اور سفر اور مہمان نوازی کی صنعت کے وسیع علم کے حامل ماہرینِ لسانیات کی جانب سے کیے جاتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جائے کہ ہر بار آپ کے مواد کا ترجمہ درستگی کے ساتھ ہو اور بروقت آپ کے حوالے کیا جائے۔ 

جانیں کہ کیوں بہت سی کمپنیاں اپنے تمام سفری، تعطیلاتی اور مہمان نوازی کے ترجمہ کے پراجیکٹس کے لیے گلف ٹرانسلیشنز پر انحصار کرتی ہیں۔ اپنے اگلے پراجیکٹ کے لیے نرخ مفت معلوم کرنے کے لیے آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔