مالیاتی اور کاروباری ترجمہ
کسی بھی زبان میں مالیاتی اور کاروباری مراسلت کے تیز اور درست ترجمہ کے لیے، گلف ٹرانسلیشنز کا انتخاب کریں۔ ہمارے گاہکوں میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات کی فرمیں، مالیاتی تحقیقی کمپنیاں اور بینک شامل ہیں۔ سب سے سب ان مہارتوں اور صارفین پر توجہ کی تعریف کرتے ہیں جو ہم اپنی ترجمہ خدمات میں لاتے ہیں۔
مالیاتی دستاویزات کے ترجمے میں، یہ لازمی چیز ہوتی ہے کہ اصطلاحات کا ترجمہ درستگی اور یکسانیت کے ساتھ کیا جائے (خواہ وہ کسی مخصوص صنعت کی اصطلاحات ہوں یا آپ کی کمپنی کی جانب سے اختیار کردہ عام محاورے ہوں)۔ ہم صرف ایسے مترجم استعمال کرتے ہیں جو حساب داری میں پیشہ ورانہ مہارتیں رکھتے ہیں یا معاشیات میں ڈگری یافتہ ہیں یا مالیاتی مراسلت کا عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ ہمارے خصوصی مہارت کے حامل مترجم آپ کی مالیاتی مراسلت کے سیاق و سباق کو سمجھتے ہیں اور اشارتی مفہوم کو لفظی معنوں جیسی تاثیر کے ساتھ ترجمہ کرتے ہیں۔
ہم اپنے گاہکوں کے ساتھ ابتداء ہی سے قریبی تعلقات قائم کرتے ہیں اور ہر تنظیم کے لیے رہنماء ہدایات اور فرہنگیں تخلیق کرتے ہیں۔ یہ یقینی بناتا ہے کہ ہر دستاویز کے اندر اور ایک پراجیکٹ سے اگلے پراجیکٹ میں مخصوص الفاظ یا محاورے ہمیشہ یکسانیت کے ساتھ ترجمہ ہوں۔
ہم جو مالیاتی اور کاروباری مواد ترجمہ کرتے ہیں اس میں شامل ہے:
اکاؤٹنگ پالیسیاں |
فاریکس مواد اور ویب سائٹیں |
سالانہ رپورٹیں |
سرمایہ کاری پالیسی اور فلسفہ |
آڈٹ رپورٹیں |
مینیجروں کے تبصرے |
بینکاری دستاویزات |
اجلاسوں کی رودادیں |
بینکاری مطالعات |
انضمام اور اکتساب (M&A) کی دستاویزات |
کانفرنس کے مواد |
سرمایہ کاروں اور حصہ داروں کو پیغامات |
معاشی تحقیق |
میوچل فنڈ رپورٹیں |
ملازمین کے مشاورتی فورم |
کارکردگی کی تازہ ترین معلومات |
ایکویٹی اینڈ بانڈ تحقیق |
کوائف نامے اور نتائج کے اعلانات |
مالیاتی پریس ریلیزیں |
ضوابطی بیانات اور رپورٹیں |
مالیاتی سٹیٹ منٹس |
|