ویب سائٹ کو مقامی قالب میں ڈھالنا

 

انٹرنیٹ کی طاقت نے کمپنیوں کے لیے پوری دنیا کی نئی منڈیوں تک رسائی کو ہمیشہ سے زیادہ آسان کر دیا ہے۔ لیکن تحقیقات نے ظاہر کیا ہے کہ بہترین نتائج ان کمپنیوں نے حاصل کیے ہیں جو ہر ہدف منڈی کے لیے اپنی ویب سائٹ کو ترجمہ کرواتی ہیں اور مقامی قالب میں ڈھالتی ہیں۔ ویب سائٹ کے ماہرانہ ترجمے کے لیے زبان، ٹیکنالوجی اور منصوبے کے انتظامی وسائل کا ایک مجموعہ درکار ہے جو روایتی کاموں سے بڑھ کر ہو۔

گلف ٹرانسلیشنز آپ کی ویب سائٹ کو عالمی سامعین کے لیے تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے، جس میں آپ کی ویب سائٹ کو ترجمہ کرنے کا انتخاب دیا جاتا ہے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آپ کی ویب سائٹ ہمیشہ، تمام زبانوں میں، تازہ ترین رہے۔ آپ کے کاروبار تک رسائی کو وسیع کرنے، برانڈ کے ساتھ وفاداری پیدا کرنے اور نتیجتاً آمدنی بڑھانے کے لیے اپنے گاہکوں کے ساتھ انہی کی زبان میں مصروف ہونا جزوِ لازم ہے۔

ایک متحرک آن لائن عالمگیر موجودگی رکھنے کے لیے آپ کی معاونت: 

  • آپ کے مواد کو مقامی قالب میں ڈھالنے سے قبل، ہم یقینی بناتے ہیں کہ ہمیں آپ کے کاروبار اور جو پیغام آپ پہنچانا چاہتے ہیں اس کا گہرائی کے ساتھ فہم ہو۔
  • عمل کے ہر مرحلے کا احاطہ کرتا ہوا کام کا منصوبہ اور کام کی ترتیب تیار کی گئی ہے تاکہ درستگی کے ساتھ شناخت کیا جا سکے کہ شروع سے لے کر آخر تک بے جوڑ نتائج کے لیے ہم آپ کے اندرونی ذرائع اور جائزہ کاروں کے ساتھ کیسے کام کریں گے۔
  • ہم یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے تمام آن لائن باہمی رابطے اس منڈی کے لیے مقامی قالب میں ڈھالے گئے ہیں جس کے لیے یہ کام کروایا جا رہا ہے
  • ہم مستعد اور معیار پر مبنی مقامی قالب میں ڈھالنے کے لیے Content Management System (CMS) کے انضمام کے انتخاب پیش کرتے ہیں
  • ہماری تجربہ کار پراجیکٹ ٹیمیں آپ کی ویب سائٹ کے مواد کا ترجمہ کرنے کے لیے خصوصی ماہرینِ زبان کو کام پر لگائیں گی، تاکہ یقینی بنایا جائے کہ یہ ایک یکساں عالمی پیغام پیش کرتی ہے

متحرک ویب سائٹیں بروقت اور بجٹ کے اندر رہتے ہوئے تیار کرنا ایک دشوار کام ہو سکتا ہے، لیکن یہ سب کچھ گلف ٹرانسلیشنز کی جانب سے ویب سائٹ کو مقامی قالب میں ڈھالنے کی پیشکش کا حصہ ہے۔

ہماری حال ہی میں مقامی قالب میں ڈھالی گئی کچھ ویب سائٹیں دیکھنے کے لیے براہِ کرم ذیل میں دیئے گئے آئیکون پر کلک کریں۔