ہمارا معیار کو یقینی بنانے کا عمل

 

گلف ٹرانسلیشنز معیاری ترجمہ اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کی خدمات کو "خصوصی مہارتوں کے حامل ترجمہ کے پیشہ ور ماہرین کی درست ٹیم" اور "معیار کی درست نگرانی کے عمل" کے ذریعے یقینی بناتی ہے۔

گلف ٹرانسلیشنز کے تمام مترجم مادری زبانیں بولنے والے پیشہ ور ہیں جو ترجمہ میں جدید ڈگریوں کے حامل ہیں اور اپنے مضامین کے شعبوں میں پیشہ ورانہ کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ایک قابلِ اعتماد اور درست ترجمہ کا معیار مہیا کرنے کے لیے، گلف ٹرانسلیشنز نے ترجمہ کے پراجیکٹس کے لیے ترجمہ کے معیار کو یقینی بنانے اور معیار کی نگرانی کا ایک مضبوط، کثیر سطحی نظام تیار کیا ہے۔ ہم معیار کی پڑتال اور توازن کا ایک چار جزوی نظام استعمال کرتے ہیں:

- پراجیکٹ کے لیے درست قابلیتوں کے حامل ترجمہ ٹیم کے ارکان کا انتخاب؛

- کام کی روانی جو دو رُخی پڑتالوں کے ایک نظام کو یقینی بناتی ہے، جہاں ہر ترجمے کا معائنہ کم از کم تین ماہرینِ لسانیات کرتے ہیں؛

- ترجمہ کے دوبارہ استعمال، مواد کو سنبھالنے، دستاویزات کو سنبھالنے اور رپورٹنگ کے لیے جدید ترجمہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا؛

- ترجمہ پراجیکٹس کے انتظام کا نظام جو اطمینان کرتا ہے کہ گاہک کے تمام تقاضوں کی تعمیل کی گئی ہے اور آخری وقت میں کی جانے والی درخواستوں یا دستاویز میں اچانک تبدیلیوں پر تیزی سے ردِعمل دینے کو یقینی بناتا ہے۔

گلف ٹرانسلیشنز کا معیار کی نگرانی کا نظام ISO 9001:2008 سند یافتہ ہے۔ البتہ، بس یہی کافی نہیں ہے۔ ہم جدت لانا، کمال حاصل کرنے میں کوشاں رہنا، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دامن میں دینے کے لیے جو کچھ بھی ہے اس سے روزانہ مستفید ہو کر ترقی کرنا، اپنے کاموں کو ترتیب دینا، اور ہر ممکن مؤثر طریقے سے اپنے گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔