ہماری ٹیکنالوجی

 

ابھی تک ٹیکنالوجی اتنی اچھی نہیں ہوئی ہے کہ وہ ترجمے اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کے عمل میں انسان کا نعم البدل ہو۔ لیکن یہ ترجمے کے عمل کے کئی مختلف مراحل پر مدد کر سکتی ہے۔ گلف ٹرانسلیشنز اپنی ٹیموں اور گاہکوں کو حساس اور مفید وسائل مہیا کرتی ہے جو انہیں اہم چیزوں پر توجہ دینے کے قابل بناتے ہیں؛ مصنوعہ کا معیار، لاگت اور خدمت۔

گلف ٹرانسلیشنز ترجمہ اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کے لیے مفید ترین ٹیکنالوجیز میں سے کچھ ایک کو استعمال اور لاگو کرتی ہے جیسے کہ:

ترجمہ کا انتظامی نظام:

آپ کے ترجمہ کی سرگرمی پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے - لیکن اس میں بہت سے قابلِ قدر وسائل خرچ ہوتے ہیں۔ ہمارے زیرِ نگرانی خدمات کے عہد کے جزو کے طور پر، گلف ٹرانسلیشنز ترجمہ کے انتظام کے آن لائن نظام کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتی ہے۔ یہ پیداواریت کو بہتر بنانے والے بہت سے خواص مہیا کرتا ہے جو آپ کو کم سے کم انتظامی اور IT بوجھ کے ساتھ کاروبار کی متواتر رپورٹنگ اور حقیقی طور پر پراجیکٹ پر نظر رکھتے ہوئے عالمی مواد کی ارزاں نرخوں پر حوالگی میں مدد کرتا ہے۔

 

ٹرانسلیشن میموری:

Translation Memory™ ایک وسیلہ ہے جو یکساں ترجمے کو یقینی بنانے کے لیے کثرت سے ترجمہ شدہ اصطلاحات کو ذخیرہ کرتا ہے۔ مترجمین استعداد میں اضافے اور تراجم کے معیار کو بڑھانے کے لیے TM سے حوالہ لیتے ہیں۔ اس درجے کی ذات کاری گاہک کی دستاویزات کے اظہار کی یکسانیت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے حتیٰ کہ ثانوی زبان میں بھی۔ ترجمہ اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کے عمل کو تیز کرنا اور ساتھ ہی ساتھ لاگت کو کم کرنا ٹرانسلیشن میموری ٹیکنالوجی کے استعمال کے بنیادی فوائد ہیں۔

 

اصطلاحات کا انتظام:

آپ کے کاروبار کے لیے مخصوص اصطلاحات - جیسے کہ سرنامیہ، مخفف، اور صنعتی اصطلاحات - تراجم کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں اور اغلاط اور غیر یکسانیوں پر منتج ہوتے ہیں۔ گلف ٹرانسلیشنز کا اصطلاحات کا انتظام آپ کی منفرد اصطلاحات عبور حاصل کرتا اور اس کا انتظام کرتا ہے، اسے آپ کو درکار ہر زبان کے لیے ترجمے کی فرہنگیں تیار کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ اعلیٰ  درجے کی یکسانیت اور زیادہ مستعد اور درست ترجمہ کی صورت نکلتا ہے، جو بعد میں اخراجات بچانے کا سبب بنتا ہے اور آپ کو تیزی کے ساتھ نئی منڈیوں تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔

 

رازداری اور حفاظت:

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی معلومات محفوظ رکھی جاتی ہیں، گلف ٹرانسلیشنز نے مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں:

- Secured FTP

- SSL (HTTPS) webmail

- Secured SMTP

- Antivirus اور firewall protection

- گاہکوں کی فائلیں کلاؤڈ پر نہیں ڈالی جاتیں