ہماری کمپنی

 

گلف ٹرانسلیشنز مشرقِ وسطیٰ میں لسانی تراجم اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کی خدمات فراہم کرنے والا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ اس کے مرکزی دفاتر دبئی، متحدہ عرب امارات، اور ذیلی دفاتر قطر اور سعودی عرب میں واقع ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دو مرکزی عملی دفاتر مصر میں ہیں۔

گلف ٹرانسلیشنز اپنے گاہکوں اور استعمال کنندگان کو اعلیٰ درجے کے تراجم اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے مقامی اور عالمی منڈیوں میں دستیاب مناسب ترین نرخوں پر مہیا کرنے کے عہد سے وابستہ ہے۔

گلف ٹرانسلیشنز ان تمام زبانوں میں خصوصی مہارت، اور بے مثال تجربے کی حامل ہے جو آج کی دنیا کے ثقافتی، معاشی، طبی، سیاسی اور تکنیکی دلچسپیوں میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ ہم نے ان زبانوں میں انتہائی پیشہ ور اور سند یافتہ مقامی زبان دانوں کی ٹیمیں تیار کر رکھی ہیں۔ ہر کام کے لیے، خواہ وہ بڑا ہو یا چھوٹا، پیچیدہ ہو یا سادہ، ہماری ٹیم گاہک اور ہم، دونوں کے لیے کام کو باہمی طور پر کامیاب بنانے کے لیے ایک منظم انداز میں کام کرنے کے عہد سے وابستہ ہے۔

گلف ٹرانسلیشنز نے ایک طویل عرصے سے پوری دنیا میں معروف گاہکوں اور تنظیموں کو پیشہ ورانہ ترجمہ، مصنوعات کے مقامی قالب اور DTP خدمات مہیا کیے ہیں۔ ہم کاروباری کارڈز سے لے کر کتب تک، بات چیت سے لے کر معاہدوں تک، سافٹ ویئر سے لے کے اجتماعی دستخطوں تک بہت سے شعبوں اور میدانوں سے متعلق بہت متنوع مواد کی وسیع اقسام کا ترجمہ کرتے ہیں اور انہیں مقامی زبانوں میں ڈھالتے ہیں۔

ہم کام کے حجم، مواد کی پیچیدگی اور مکمل کردہ کام کی واپسی کے وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے گاہکوں کو نرخوں میں کافی لچک فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے نرخوں میں ہمیشہ ترجمہ، تدوین اور اغلاط کی تصحیح سے متعلق تمام ممکنہ کاموں کے اخراجات شامل ہوتے ہیں، اور اگر متن بار بار دوہرایا جا رہا ہو تو اس صورت میں ہم 90 فیصد تک رعایت دے سکتے ہیں۔

ہماری دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے والی اور آزادانہ طور پر کام کرنے والے لوگوں کی ٹیموں کے ساتھ، گلف ٹرانسلیشنز معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر کسی بھی کام کو مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کر سکتی ہے۔ ہماری ٹیم آپ کے کام کی جزئیات کو پیشہ ورانہ طور پر انجام دینے اور اس کی جزئیات پر بے مثال توجہ دینے کو یقینی بنانے کے لیے 24/7/365 دستیاب رہتی ہے۔ ہم ایجنسیوں، مشاورتی کمپنیوں، حکومتوں اور ایسوسی ایشنوں، بلا منافع کام کرنے والی تنظیموں اور کاروباری شعبے، اور لگ بھگ ہر کاروباری شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے تمام حجموں کے کاموں کو کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ایک مثاتر کن تاریخ کے حامل ہیں۔

اگر آپ کو بالکل واجب نرخوں پر، درست اور پیشہ ورانہ ترجمہ اور مصنوعات کو مقامی قالب میں ڈھالنے کی خدمات درکار ہیں تو کسی جانب مت دیکھیں، گلف ٹرانسلیشنز پر آپ کو تمام لسانی خدمات ایک ہی جگہ میسر ہیں۔

"اپنے کاروبار کو ہماری پیشہ ورانہ خدمات سے ترقی دیں"۔