ہمارے لوگ اور تجربہ

 

گلف ٹرانسلیشنز معیار کو اپنی اولین ترجیح بناتی ہے۔ چنانچہ، گلف ٹرانسلیشنز نے کئی اعلیٰ سند یافتہ پیشہ ور مترجمین کی ایک ٹیم اور پراجیکٹ مینیجرز اور گاہکوں سے ملنے والا عملے کا ایک چھوٹا سا گروہ تیار کر رکھے ہیں۔ 

گلف ٹرانسلیشنز پر ہمارا ایمان ہے کہ معیار کے اطمینان کا آغاز زبان کے درست ماہر کے انتخاب سے ہوتا ہے۔ ہمارے مترجمین کئی برسوں کے عملی تجربے کے ساتھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ لسانی پیشہ ور ماہرین، ہیں جنہیں محتاط چھانٹی اور جانچ کے بعد منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے انہیں جانچا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیان کردہ خصوصی شعبے میں مواد کے موضوع پر درکار مہارتیں اور لسانی علم رکھتے ہیں۔

ہمارے مترجمین ہدف زبان کے مادری زبان بولنے والے اور اپنے منتخب کردہ خصوصی مہارت کے شعبوں میں موضوع کے مواد کے ماہرین ہیں۔ علاوہ ازیں، ہمارے بہت سے مترجمین کئی علاقائی اور قومی ترجمہ تنظیموں کی جانب سے سند یافتہ اور تسلیم شدہ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنی لسانی قابلیت کی جانچ کے معیاری امتحانات پاس کیے ہوتے ہیں۔

آخری بات، ہمارے زیادہ تر مترجمین ہدف منڈیوں میں رہتے ہیں جن کے لیے ترجمہ کرنے کو دیا جاتا ہے، جو کہ ایک کلیدی فائدہ ہے کیونکہ یہ ماہرین ہدف زبان میں لگاتار گھرے رہتے ہیں اور ہدف والے خطے میں اصطلاحات میں ترقی سے پوری طرح باخبر ہوتے ہیں۔

جو لوگ شروع سے آخر تک آپ کے پراجیکٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ذیل میں نمونے کی ٹیم کی CVs کے آئیکون پر کلک کریں۔