تعلقاتِ عامہ
گلف ٹرانسلیشنز ایک عشرے سے زائد عرصے سے تعلقاتِ عامہ کی صنعت کو لسانی حل اور اس سے متعلقہ کاروباری خدمات مہیا کرتی آ رہی ہے۔ آپ کے پیغام کے مطلب اور اس کے ثقافتی اثر کو سمجھنا ایک کامیاب مہم میں سب سے مقدم ہے، اور گلف ٹرانسلیشنز کو معلوم ہے کہ اسے اچھے طریقے سے کرنے کے لیے نہ صرف درست تراجم، بلکہ ہدف سامعین کا مقامی فہم بھی درکار ہے۔ ہم آپ کے پراجیکٹ کے ساتھ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ اسے منڈی اور ثقافتی ماحول کے لحاظ سے آپ کا پیغام پہنچانے کے لیے ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گلف ٹرانسلیشنز کے عالمگیر حلقے میں خصوصی مہارتوں کے حامل ماہرینِ لسانیات سختی سے جانچے گئے ہیں- تاکہ ضمانت دی جائے کہ وہ نہ صرف آپ کے پراجیکٹ کے موضوع کے مواد میں تربیت یافتہ ہیں بلکہ ہدف زبان کے مادری زبان بولنے والے بھی ہیں۔
ہم یہ یقینی بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں کہ آپ کے برانڈ کا پیغام اسی طرح سے پہنچایا جا رہا ہے جو اس کی منشاء ہے، قطع نظر اس سے کہ اسے کہاں دیکھا جا رہا ہے۔ مالیاتی، کارپوریٹ، صارفین کی مصنوعات، صحت سہولیات، ٹیکنالوجی، سفر، توانائی اور گاڑیاں بنانے کی صنعتوں تک کام کرتے ہوئے وسیع تجربے کے ساتھ، گلف ٹرانسلیشنز آپ کے پیغام کو کامیابی سے پہنچائے جانے میں مدد کرنے کی حالت میں ہے۔