صنعتی اور اشیاء سازی

 

آج کے اشیاء تیار کنندگان کے لیے، کامیابی کا اکثر مطلب ہوتا ہے ایک عالمگیر منڈی تک رسائی کے لیے بین الاقوامی فروخت اور خدمت کا ایک وسیع حلقہ قائم کرنا۔ اس کا مطلب کثیر لسانی سامعین سے ان کی مادری زبان میں باہمی رابطہ درستگی کے ساتھ کرنا بھی ہے۔ آپ کے ترجمہ کے عمل کو آپ اشیاء کی تیاری کے عمل اور مصنوعات کو متعارف کروانے کے طے شدہ وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا آپ کے منڈی میں وقت کو تیز کرنے اور مسابقتی حاشیئے کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔

گلف ٹرانسلیشنز نے پوری دنیا میں گاہکوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے لیے جامع صنعتی اور اشیاء سازی ترجمے کی خدمات مہیا کی ہیں۔ ہم جن مواد پر کام کرتے ہیں ان میں شامل ہیں:

• ڈیلر پورٹل

• انٹرنیٹ پر تعلیم

• صحت اور سلامتی کی دستاویزات

• تنصیبی رہنمائی کتابچے

• مارکیٹنگ کے مواد

 • آن لائن مدد

• مشین کو چلانے کی ہدایات

• سندِ حقِ ایجاد

• مصنوعات کی باتصویر فہرستیں

• مصنوعات کی پیکیجنگ

• مصنوعات کی تفصیلات

• امدادی دستاویزات

• تکنیکی دستاویزات 

• تکنیکی رہنمائی کتابچے

• تربیتی رہنمائی کتابچے اور مواد

• ویب سائٹیں 

• فروخت کے وسائل اور رہنمائیاں

تمام تراجم موضوع کے مواد پر سند یافتہ ماہرین اور صنعت کے وسیع علم کے حامل ماہرینِ لسانیات کی جانب سے کیے جاتے ہیں اور پیشہ ور پراجیکٹ مینیجرز کی زیرِ نگرانی ہوتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جائے کہ ہر بار آپ کے مواد کا ترجمہ درستگی کے ساتھ ہو اور بروقت آپ کے حوالے کیا جائے۔ مزید برآں، ہماری ٹیموں کے حلقہ جات اور اختراعی حل اور عمل جن کا ہم اطلاق کرتے ہیں، ہمیں ترجمے کے بڑے پراجیکٹس کو ایک ہی وقت میں سنبھالنے اور معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر بروقت گاہک کے حوالے کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے صنعتی اور اشیاء سازی کے تراجم مہارت کے ساتھ کیے گئے ہیں، گلف ٹرانسلیشنز کے ساتھی بنیں۔