قانونی ترجمہ
قانونی ترجمہ، ترجمے کے شعبوں میں سے ایک مرکزی شعبہ ہے جس میں گلف ٹرانسلیشنز خصوصی مہارت کی حامل ہے۔ ہم قانونی ترجمہ میں ایک بہت طویل، وسیع اور بے مثال تجربہ رکھتے ہیں۔ ہمارے گاہکوں میں بین الاقوامی قانونی فرمیں، کاروباری قانونی شعبے اور انصاف کی وزارتیں ہیں جنہیں ہم خصوصی مہارت رکھنے والے مترجمین کے مہیا کردہ ماہرانہ قانونی تراجم فراہم کرتے ہیں۔
قانونی ترجمہ ایک خصوصی شعبہ ہے۔ ترجمے کا واضح، درست، نپا تُلا، اور یکساں ہونا لازم ہے۔ ایک مخصوص قانونی مطلب رکھنے والے فقرے کو پوری دستاویز میں - اور دستاویز کی پوری نظر ثانی میں اور بعد میں ترجمہ کیے جانے والی دستاویز میں ایک ہی جیسا ترجمہ کرنا لازم ہے۔ بہت کچھ داؤ پر لگا ہوتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بظاہر ایک معمولی سی غلطی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ صرف خصوصی مہارت رکھنے والے مترجم ہی قانونی مراسلت کے سیاق و سباق اور اصطلاحات کو سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار وکلاء اور قانونی ماہرین شامل ہیں - جن میں سے زیادہ تر کے پاس قانونی فرموں یا بڑی کمپنیوں کے قانونی شعبوں میں برسوں کے کام کا تجربہ ہے۔ ہم ہر گاہک کے لیے جدید computer-assisted translation (CAT) سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے مخصوص فرہنگیں تیار کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ نہ صرف مخصوص الفاظ اور محاورے ہمیشہ ہر دستاویز میں اور ایک پراجیکٹ سے اگلے پراجیکٹ میں یکسانیت کے ساتھ ترجمہ ہوں گے بلکہ یہ ہمیں ہمارے گاہکوں کو سستی خدمات کی پیشکش کرنے کے بھی قابل بناتا ہے۔
صنعت کی جانب سے اکثر انتہائی قلیل وقت میں کام پورا کرنے کے لیے، ہم باقاعدگی کے ساتھ قانونی مترجمین اور تصحیح کرنے والوں کی ٹیمیں بناتے ہیں جو انتہائی کم وقت میں کیے جانے والے کام کو معیار پر سمجھوتہ یا گاہک کی رازداری کی خلاف ورزی کیے بغیر بہت تیزی سے مکمل کرنے کے لیے مل کر کام کرتی ہیں۔
ہماری خصوصی مہارتوں میں شامل ہیں:
حلف نامے |
ایکسپورٹ کنٹرولز |
لائسنس کا ترجمہ |
اجارہ داری مخالف مقدمہ بازی |
مالیاتی قانونی خدمات |
مقدمہ بازی |
ثالثی ترجمہ |
سرکاری اور قانونی فیصلوں کی رپورٹیں |
سمندری قانون |
شراکت داری کی دفعات |
حکومتی معاہدے |
غلط طبی علاج |
بینکاری مقدمہ بازی |
امیگریشن اور شہریت کی دستاویزات |
انضمام اور اکتسابات |
پیدائش نامے، نکاح نامے اور اموات نامے |
بیمہ اور بیمہ کے دعوے |
سندِ حقِ ایجاد اور ٹریڈمارک کے دعوے دائر کرنا |
تجارتی مقدمہ بازی |
انٹلیکچوئل پراپرٹی کی مقدمہ بازی |
ذاتی چوٹ |
کمپنیوں کے مخصوص قوانین |
داخلی اور سرکاری تحقیقات |
مصنوعات کا مواخذہ |
پیچیدہ مقدمہ بازی |
بین الاقوامی ثالثی |
جائیداد کی خریدوفروخت کی مقدمہ بازی |
رازداری کے معاہدے |
بین الاقوامی تجارتی مقدمہ بازی |
رجسٹریشن کی دستاویزات کا ترجمہ |
تعمیری قانون |
محنت اور روزگار |
ضوابط اور قوانین |
صارفین کے طبقے کی کاروائیاں |
قانونی تصدیق نامے اور بیانات |
تحفظات اور نفاذ |
ٹھیکے اور معاہدے |
قانونی مراسلت |
ٹیکس |
کارپوریٹ مقدمہ بازی |
قانونی لاتعلقیاں |
مقدمہ بازی کی کوششوں میں معاونت کے لیے تکنیکی دستاویزات |
عدالت اور گواہوں کے بیانات |
بینکوں کے اعتبار نامے |
شرائط و ضوابط |
معزولیاں |
لائسنس کے معاہدے |
ٹریڈمارک |
اس کے علاوہ، گلف ٹرانسلیشنز تمام قانونی دستاویزات کے مصدقہ اور نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ تراجم مہیا کرتی ہے، جس میں شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں ہیں، معاہدے، مختار نامے، نکاح نامے، پیدائش نامے اور تعلیمی اسناد۔